شکار کا موسم ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے،بلاول بھٹو

ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے
ppp

بہاولپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے-

باغی ٹی وی : بہاولپور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شکار کا موسم ہے اور ہمیں شیر کا شکار کروانا ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے، ہمارے مخالفین اشرافیہ کے ساتھ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپا لگا کر بتا دیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے،حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ تک بجلی بالکل مفت کردیں گے، ملک بھر میں مفت اور معیاری تعلیمی ادارے اور آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے‘۔

پی ٹی آئی رہنما آئی پی پی میں شامل

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے سنا تھا لاہور ن لیگ کا شہر ہے مگر یہاں تو مسلم لیگ ن نظر ہی نہیں آرہی، عوام اب ن لیگ والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی عادت بن چکی ہے اب وہ ہر الیکشن سے بھاگتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے اور عوام ذاتی دشمنی و سیاسی انتقام کی سیاست کو 8 فروری کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، ہم دس نکاتی عوامی معاشی معاہدے سےغربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔

16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Comments are closed.