اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے, شبلی فراز نے کہا کہ جن لوگون نے آئی پی پیز کے منہگے معاہدے کیے ان سے پوچھا جائے، ٹاسک فورس کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔
باغی ٹی وی : محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا،سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیئے گئے۔
معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت نہیں، فارنزک آڈٹ میں بے تحاشا پیسا لگتا ہے، ہمیں 2020 میں فارنزک آڈٹ کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا تھا، باتیں کرنا آسان ہے، ہم نے 2020 کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ مانگےتھےلیکن نہیں ملے اب بھی ہم سے جو آئی پی پی بات چیت نہیں کریں گی اس کا فارنزک آڈٹ کریں گے، ایک پلانٹ کا فارنزک آڈٹ ہو بھی رہا ہے کیونکہ یہ پلانٹ بات چیت پر متفق نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت
شبلی فراز نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ آئی پی پیزنے اوور انوائسنگ نہیں کی، جس پر محمد علی نے بتایا کہ اوور انوائسنگ کو بغیر ثبوت کے ثابت کرنا مشکل ہے، آئی پی پیز نے فیول اور ایفیشنسی کے دھوکے سے حاصل کی گئی رقم نکلوا لی، ہم نے آئی پی پیز کی 20، 20 سال کی بیلنس شیٹس دیکھیں، فارنزک آڈٹ سے یہ آئی پی پیز لندن کی ثالثی عدالت میں جا سکتے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا پاکستان میں ریجن میں مہنگی ترین بجلی ہے، جس پر معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا ہم ہر چیز بات چیت کے ذریعے کر رہے ہیں، آج کسی کی جیب سے ایک کروڑ روپے نکال کر دکھائیں، ہم نے 100 ارب روپے کی لیٹ پیمنٹ سر چار ج معاف کرا لیے، ہم مجموعی طور پر 300 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں معاف کرا رہے ہیں۔
ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا محمد علی کی سابقہ رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات چیت آئی پی پیز سے ہو رہی ہے اس سے 1400 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے بات چیت کی گئی، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کا کام زبردست ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا صرف یہ بتا دیں کہ صارف کو فائدہ کب ہوگا؟ جس پر معاون خصوصی محمد علی کا کہنا تھا جیسے جیسے آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوتی جائے گی فائدہ منتقل ہوتا جائے گا، اب ہم 45 سرکاری پاور پلانٹ سے بات چیت کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے مذاکرات کا ریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔
رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جون 2024 سے اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے، بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں،سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے-