ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، عثمان ڈار، اسجد ملہی اور فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو‏ کی، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قانونی طور پرالیکشن کمیشن مجازنہیں کہ جب نتائج پورے ہوں تووہ الیکشن روکے،

فواد چودھری‏ کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار بنانا چاہتے ہیں،پہلی بارایسا ہوا ہے کہ حکومت الیکشن میں ملوث نہیں ہے، آج ن لیگ نے پھر اپنا موقف بدل لیا، ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے، فواد چودھری‏اب ہم الیکٹرانک ووٹنگ لارہے ہیں،آپ پھرکہیں کہ میں نہ مانوں اور اداروں پر چڑھائی کردیں،

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ‏ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح ڈسکہ الیکشن پر بھی بیانیہ تبدیل کیا،ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، 337 پولنگ اسٹیشن پر پہلے ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں تھا، تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کرچکے تھے، آج الیکشن کمیشن میں انہوں نے بڑا یوٹرن لیا، ڈسکہ کے لوگوں کے فیصلے کا دفاع کریں گے، یہ لوگ الیکشن کو صرف متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،

علی اسجد ملہی کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ شہید ہوئے، فیصل آباد اور شیخوپورہ سے مقابل جماعت کے غنڈوں کو لایا گیا،ن لیگ نے 23 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ انتخاب کی درخواست کی تھی،عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں مان جاؤ، ڈسکہ الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی، فیصلہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، ن لیگ کے کارکنوں نے حلقے کا امن و امان خراب کیا،

مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

Comments are closed.