ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے، مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے جلسہ گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں مخیر حضرات حصہ ڈال رہے ہیں ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اس لئے لوگوں کی پاور کو جمع کر رہے ہیں، ہم ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بننا چاہتے بلکہ خدمت ہمارا منشور ہے
مصطیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پے، نوجوان بے روزگار ہیں، لوگوں کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، موجودہ حالات میں پی ایس پی کے پاس تمام مسائل کا حل ہے، ہم عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں،نام نہاد مینڈیٹ رکھنے والوں سے مینڈیٹ چھینیں گے ،کراچی والوں نے سب کو آزما لیا ہے،کراچی کو سب نے دھوکا دیا،ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے ،ہم کراچی اور صوبے کو ٹھیک کریں گے.جن سیٹوں سے مسائل حل ہونے ہیں وہاں بدکردار لوگ بیٹھے ہیں،پاور شو کے بعدبحث ختم ہوجائے گی کہ کراچی کس کاہے،
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام یکم مارچ کو الفاروق گراؤنڈناظم آبادمیں ہونے والے جلسے عام میں شرکت یقینی بنائیں، یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ ظالم حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کی خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.








