اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا-

باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی نے کہا کہ ایوان میں وضاحت پیش کرتے کہاکہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کیے ہیں، اللہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو-

اورنگزیب کھچی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہمارے لوگو ں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، ہماری پارٹی کی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کی عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے۔

کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم …

اورنگزیب کھچی کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان شور شرابا کرتے رہے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے شور شرابے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی مبارک زیب اور اورنگزیب کھچی نےپارلیمنٹ ہاؤ س میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، دونوں ارکان نے حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاملاقات میں دونوں ارکان نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نوجوان خود پر یقین رکھنا سیکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں رکھیں،نعمان اعجاز

Shares: