ہاکی گراؤنڈ جلسہ رکوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

0
41

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی درخواست میں چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے ،عطا تارڑ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے ۔ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے ۔آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔ عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے

لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی دائر کی گئی ہے،تحریک انصاف کا 13اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گےعدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی

دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں جلسہ سے عمران خان خطاب کریں گے

بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

Leave a reply