ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا،29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہےگروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔

افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل، تیسری پوزیشن اور پانچویں/چھٹی پوزیشن کے میچز 7 ستمبر کو ہوں گے،بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا ٹورنامنٹ منتظمین نے پیشگی طور پر پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش سے رابطہ کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی انتہاء پسند تنظیموں نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، جس پر پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو اپنے تحفطات سے اگاہ کر دیا تھا، ساتھ ہی حکومتِ پاکستان نے دھمکیوں اور سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا-

Shares: