بھارت میں ہولی کے دوران خاتون جاپانی سیاح اور مسلم خواتین پر تشدد .ویڈیو

0
57

بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہولی کے دوران مسلمان خواتین کو حراساں کیا گیا جبکہ نئی دلی میں خاتون جاپانی سیاح پر تشدد کیا گیا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں-

باغی ٹی وی:وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہولی کھیلنے کے بہانے جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کو لڑکوں کے گروپ نے بالوں سے پکڑا اور زبردستی اس کے منہ پر رنگ لگایا جبکہ ایک لڑکے نے خاتون سیاح کے سر پر انڈے بھی مارے اور اسے ہراساں کیاجاپانی خاتون مسلسل بچنے کی کوشش کرتی رہی اور لڑکوں کو روکتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی۔


ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لڑکے ایک دوسری سیاح خاتون کو بھی پکڑ کر زبردستی رنگ لگاتے رہے جبکہ اس کا شوہر اوباش لڑکوں کو رنگ لگانے سے منع کرتا رہا تاہم لڑکے باز نہ آئے۔


خاتون سیاح نے اپنی ویلاگ میں بتایا کہ ان کے منع کرنے اور چلانے کے باوجود بھی لڑکے ان کی حفاظت کرنے کے بہانے انہیں نازیبا انداز میں چھوتے رہے اور انہیں ہراساں کیا۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کے گلی محلوں میں انتہا پسند شہریوں نے ہجاب پہن کر گزرنے والی مسلمان خواتین پر بھی رنگ اُچھالے، انڈے مارے اور انہیں ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

متاثرہ خاتون واقعے کے بعد بھارت چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہو گئی واقعے کی ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان سیاح خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی-


دوسری جانب سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


ایک اور ویڈیو میں رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو پہلے تو حراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد رکشہ ڈرائیور فوری طور پر اپنا رکشہ وہاں سے نکال لیتا ہے۔


ایک ویڈیو میں بھارتی پولیس کی موجودگی میں ہندوانتہاپسندوں کا ہجوم اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراؤ کر تارہا جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکار انتہاپسندوں کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے رہے-

Leave a reply