ہوم گراؤنڈ پہ کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا،سلمان علی آغا

0
45

آل راؤنڈر سلمان علی آغا قذافی اسٹیڈیم میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میں لاہور میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا منتظر ہوں، میرے گھر والے اور دوست مجھے اپنے سامنے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں، سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ
ہوم کراؤڈ کے سامنے انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں میرا پہلا میچ انڈر 16 ٹورنامنٹ کا فائنل تھا اور اس وقت میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں سخت محنت کروں گا اور یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلوں گا، سلمان علی آغا نے پر جوش ہو کر مزید بتایا کہ میری پہلی فرسٹ کلاس اور اے لسٹ کی سنچریاں قذافی سٹیڈیم میں ہیں، بھارت کے خلاف میرا پہلا میچ کھیلتے ہوئے اعصاب شکن تھے لیکن یہ بہت اچھا تجربہ رہا، بھارت کے خلاف میچ کی خاص بات شاہین آفریدی کی بولنگ تھی, انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں کھیلنا مشکل ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا میرا تجربہ میری مدد کر رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو بہتر کرتے رہنا بہت ضروری ہے، سلمان علی آغا کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ خود کو بہتر کرتا رہوں اور ٹیم کے تقاضوں کے مطابق مثبت کرکٹ کھیلوں،

Leave a reply