ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران 1884 کے بعد اگست میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیاہانگ کانگ میں ہر گھنٹے اوسط نوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے،ایک ہی روز میں چار مرتبہ بلیک رین اسٹورم کا الرٹ جاری کیا گیا،شدید بارش اور بلیک لیول وارننگ کے بعد تعلیمی ادارے، کلینک اور عدالتوں سمیت دفاتر عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

ایک گھنٹے میں دس ہزار مرتبہ بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے، شدید بارش کی وجہ سے ٹرینیں منسوخ، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، مواصلاتی نظام شدید متاثر ہے،جاپان کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی فی گھنٹہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

6 بج کر 59 منٹ تک (پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے سے 3:59 بجے تک) آسمان پر تقریباً 10 ہزار بار بجلی چمکی، اور بارش کی شدت 90 ملی میٹر فی گھنٹہ تک رہی، جو نہ صرف شہر بلکہ ہمسایہ صوبے گوانگ ڈونگ کو بھی متاثر کرتی رہی۔

پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے پانی کے تیز ریلے نیچے کی جانب آتے ہوئے سیڑھیوں کو سفید جھاگ والے جھرنے میں تبدیل کر رہے ہیں، ہانگ کانگ کی پیچیدہ اور کثیرالمنزلہ شہری ساخت کے باعث پانی تیزی سے نیچے کی طرف بہتا رہا،ہسپتال، اسکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں جبکہ شہر کی سیڑھیاں تیز بہاؤ والے جھرنوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔

انتہائی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ’بلیک‘ یعنی سب سے بلند سطح کی بارش کی وارننگ سہ پہر 3 بجے تک بڑھا دی،ماہرین موسمیات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک شدید بارشیں اور مہلک سیلاب چین کے حکام کے لیے بڑھتی ہوئی آزمائش بن چکے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلاکتیں، ہزاروں کی نقل مکانی اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو رہا ہےیہ طوفان اس ہفتے کے اختتام پر جنوبی چین میں آنے والے مہلک سیلاب کے فوراً بعد آئے ہیں، جن میں گوانگ ڈونگ میں 5 افراد ہلاک ہوئے، اور 1300 سے زائد امدادی اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ملک گیر احتجاج: پی ٹی آئی کا کارکنوں کی گرفتاریوں کا دعویٰ

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اطلاع دی کہ منگل کی صبح تک گوانگ ڈونگ کے 4 بڑی دریا اتنا پانی سمیٹ چکے تھے کہ ان کے کنارے ٹوٹنے کے خطرات پیدا ہو چکے تھے ریڈ وارننگ کی حدود میں آنے والے ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ اور مکاؤ صدر شی جن پنگ کے گریٹر بے ایریا منصوبے کی بنیاد ہیں، جس کا مقصد ہانگ کانگ کی مالی طاقت کو گوانگ ڈونگ کی صنعتی اور تکنیکی مہارت سے جوڑنا ہے۔

خطے کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی کی شرح منگل کو تقریباً 20 فیصد رہی، جبکہ ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر حد نگاہ محدود ہونے کے باعث رفتار کی حد کم کر دی گئی،ہانگ کانگ کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کرتا رہا، تاہم کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو ہدایت دی گئی کہ صرف تصدیق شدہ فلائٹ شیڈول کے بعد ایئرپورٹ پہنچیں۔

وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں،وزیراعظم

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کھلا رہا، کیونکہ اس نے گزشتہ سال موسم کی پرواہ کیے بغیر کاروبار جاری رکھنے کی پالیسی اختیار کی تھی، تاہم عدلیہ نے اعلان کیا کہ عدالتیں، ٹریبونلز اور رجسٹری دفاتر کم از کم ’بلیک‘ الرٹ ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد تک بند رہیں گے، ہانگ کانگ ڈزنی لینڈ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پارک کھلا ہے اور آج کی ’فرینڈٹاسٹک! پریڈ‘ حسبِ معمول منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں سالانہ اوسط بارش 2200 ملی میٹر کے قریب ہوتی ہے، جس میں سے نصف سے زیادہ جون تا اگست کے دوران ہوتی ہے۔

Shares: