نئی دہلی: ہانگ کانگ اور سنگاپور نے مشہور بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے،حکام نے اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعا ت کو شیلف سے ہٹادیں جبکہ جن صارفین نے یہ مصنوعات خریدی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے استعمال نہ کریں۔
کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا ہے ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے زرعی مصنوعات کو دھونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں …
دوسری جانب بھارتی حکومت نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں مصالحوں کی بعض مصنوعات پر پابندی کے بعد فوڈ کمشنرز کو ملک کے تمام مصالحے بنانے والے کمپنیوں سے مصالحوں کے نمونے اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی۔