خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام کے علاقے بابئی میں جمعہ کی شب ایک نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

بشام تھانے کے ایس ایچ او سید خورشید علی کے مطابق، واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے والد کی درخواست پر درج کی گئی، جس میں ان کے بھتیجے کو نامزد کیا گیا ہے۔والد نے بیان دیا کہ شام 8 بجے ان کی بیٹی واش روم کے لیے باہر نکلی، اور تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ باہر نکلنے پر دیکھا کہ بھتیجا بیٹی پر فائرنگ کر رہا تھا۔خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، والد کے مطابق ان کی بیٹی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے۔

ایس ایچ او خورشید علی کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پہلے مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا، تاہم بعد میں دفعہ 311 بھی شامل کی جائے گی، کیوں کہ یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم کو شک تھا کہ مقتولہ کا کسی کے ساتھ ناجائز تعلق ہے، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

بھارتی کھلاڑی نے علیحدگی کے بعد شادی بچانے کا فیصلہ کر لیا

کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ورلڈ چیمپئنز لیگ فائنل، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Shares: