نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
جاری کردہ تازہ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک سمیت دیگر ایپس کے صارفین کے پاسورڈز چوری ہو چکے ہیں۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر لیک ہو گیا ہے، جس میں ایک ارب 80 کروڑ سے زائد ریکارڈز شامل ہیں۔ اس میں 18 کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاسورڈز بھی موجود ہیں جو ہیکرز کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ایپس کے پاسورڈز تبدیل کریں، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (دوہری تصدیق) کا استعمال کریں، اور مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ساتھ ہی صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹس کو مسلسل مانیٹر کریں تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی فوری نشاندہی ہو سکے۔
مالٹا کے وزیرِ اعظم کافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
او آئی سی کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت
سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا