وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو ہسپتال آمد، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،وزیراعلیٰ کاشدید اظہاربرہمی، میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش،، ایم ایس میو اسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں۔ لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں۔ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتہ چلے۔ کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ میو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج،برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مزید برہم ہوگئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں۔ بیماروالدہ کیساتھ آئی بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں کی جواب طلبی کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میو ہسپتال میں ادویات کی100 فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔ وزیراعلی جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

Shares: