سرگودھا :ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری

سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)سرگودھا ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا اور پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا پانچواں سیشن ہوا۔

تربیت میں ڈاکٹر محمد اسلم اسد سی ای او ڈی ایچ اے سرگودھا، ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈویژنل پرسن سرگودھا ڈویژن‘ ڈاکٹر عائشہ واجد ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی‘ فیصل رشید انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا‘ سٹاف نرس روبینہ عبدالرزاق شامل تھے۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کے حامل افراد میں اسنا تقسیم کی گئی۔ یاد رہے مختلف نجی ہسپتالوں‘ کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز، او ٹی ایز اور درجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً 50 ہیلتھ کئیر ورکرز کو تربیت دی گئی تھی۔

ڈاکٹر محمد اسلم اسد‘ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر عائشہ واجد‘ فیصل رشید اور روبینہ عبدالرزاق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں ہر طرح کے ویسٹ/فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر طرح کے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ بھی وہاں پر پیدا ہونے والے فضلے کے ذریعے متاثر ہو سکتا ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ تب ہی ممکن ہے جب پیدا شدہ فضلے کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور اس میں کسی بھی ہیلتھ کئیر سیٹ اپ کا ہر بندہ ذمہ داری لے گا تو ہی اس کا تدراک کیا جا سکے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ہسپتال کے فضلے کے انتظام کے قوانین کو حقیقی روح کے ساتھ نافذ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انسان کی صحت ہر دوسری چیز سے زیادہ اہم ہے اور جراثیم کے پھیلاؤ بچاؤ کے لئے انسان کی صحت کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ ایک ہسپتال جہاں انسان علاج کے لیے جاتا ہے اور اس صورت حال میں جراثیم کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کے ذریعے یقینی طور پر علم ہونا چاہیے اور یہ تربیت اس مقصد کے لیے بہت مفید ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید ہسپتال کے فضلہ کے انتظام کے موجودہ نظام کے بارے میں تفصیل سے بتایا جو حکومتی سطح پر صحت کی مختلف سہولیات کے ذریعے اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور لیبز وغیرہ کو بھی چاہیے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر بیماری پھیلنے سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہمارا مشن قوم کے لئیے صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب خصوصاً محکمہ صحت کے سرکاری یا نجی سطح پر کام کرنے والا ہر فرد اپنی آنی ذمہ داریوں سے واقف ہو خصوصاً ان جگہوں پر پیدا ہونے والے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں بطور احسن طریقہ سر انجام دے سکے۔ اور یہ ذمہ داری تمام نجی اور سرکاری سطح پر کام کرنے ولے ہیلتھ کئیر کے ملازمین پر عائد ہو تا ہے

Leave a reply