بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 2027 میں ہونے والے افتتاحی ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی اب سعودی عرب نہیں کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آئی او سی اور سعودی نیشنل اولمپک کمیٹی نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی کہ دونوں فریقین نے باہمی اتفاق سے ای اسپورٹس اولمپکس پر اپنا تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ایونٹ رواں سال ریاض میں منعقد ہونا تھا لیکن فروری میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال جولائی میں آئی او سی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مملکت کو 2025 سے 12 سال تک ان گیمز کی میزبانی حاصل تھی۔ اس وقت آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے اس منصوبے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم اب ان کی جگہ کرسٹی کووینٹری نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔

آئی او سی نے 2021 اور 2023 میں ’’اولمپک ای اسپورٹس سیریز‘‘ کے نام سے چھوٹے ورچوئل اسپورٹس مقابلے منعقد کیے تھے، تاہم گیمنگ ماہرین نے ان میں معروف ای اسپورٹس ٹائٹلز کی کمی پر تنقید کی تھی۔آئی او سی کے بیان کے مطابق دونوں فریقین اور ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن نے حال ہی میں ملاقات میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ اب وہ اپنے اپنے ای اسپورٹس پروگرامز کو علیحدہ طور پر آگے بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے پہلے دو ایڈیشن، جن میں دنیا کے مقبول ترین ویڈیو گیمز شامل تھے، 2024 اور 2025 میں ریاض میں منعقد ہو چکے ہیں.

قصور :پولیس ڈرائیونگ سکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب، صفیہ سعید مہمانِ خصوصی

یروشلم میں ہزاروں قدامت پسند یہودیوں کا فوجی بھرتی کے خلاف مظاہرہ

Shares: