ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آج پھر…مریم نواز کا اپنے والد پر حملے کی کوشش پر ردعمل
ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آج پھر…مریم نواز کا اپنے والد پر حملے کی کوشش پر ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اپنے والد نواز شریف پر حملے کی کوشش کے بعد میدان میں آ گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے.نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے
نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 21, 2021
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا
اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے