میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپورمہر میں دو محنت کشوں کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی۔جامع مسجد محلے میں چولہے سے اچانک آگ لگنے سے علی گل چنہ اور ہنت علی چنہ کے گھروں کو آگ لگ گئی،
آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان جن میں اناج،بسترے،موٹرسائیکل،سولر پلیٹس،چار پنکھے اور جہیزکاسامان، چار پائیاں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا،
متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے گھروں میں پڑا سارا سامان جل کر خاک ہوگیا ہے، ، ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مدد کی جائے.