نیب نے شہریوں سے کہا ہے کہ ہاوسنگ سکیموں کے نام پر جن سے دھوکا ہوا وہ 14 جون تک نیب سے رابطہ کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے ہاوسنگ سکیموں کی جانب سے جن شہریوں کے ساتھ دھوکا ہوا اور ان کو لوٹا گیا ایسے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ نیب میں اپنی شکایات رجسٹرڈ کروائیں، نیب نے بالخصوص میاں وسیم المعروف لکی علی کی جانب سے دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات یا معاوضے کے دعوے نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک جمع کرا دیں۔ لکی علی کے خلاف 13 ہائوسنگ سکیموں کے نام پر لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں. نیب نے متاثرین سے کہا ہے کہ وہ نیب پنڈی میں 14 جون تک رابطہ کریں او درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لگائیں