سرگودہا()نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ کاروائی سے بچنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کے لیے متحرک تفصیلات کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید انتظامیہ کے خلاف سرکاری واٹر کورس کی زمین واگزار کروانے کے لیے درخواست گزارنے پر انکشاف ہوا کہ برطرف شدہ پٹواری اسلم’سابق ن لیگی میئر و سی ای او خیابان نوید ملک اسلم نوید اور عرصہ دراز سے ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات انچارج ریجنل پاسپورٹ آفیسر فواد طارق چیمہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائی کے خوف اور رکوانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا تبادلہ کروانا چاہتے ہیں جس کا ذکر انھوں نے سرکاری رقبہ کو واگزار کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سابق برطرف شدہ پٹواری اسلم صوبائی وزیر کے ہمراہ ملکر میرا تبادلہ کروانا چاہتا ہے۔
نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ممکن واٹر کورس کا سرکاری رقبہ واگزار کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر’اسسٹنٹ کمشنر’نائب تحصیلدار اور حلقہ پٹواری سے سرکاری رقبہ جات کی بابت تفصیلی رپورٹ طلب’نائب تحصیلدار کی طرف سے کی گئی رپورٹ میں غیر ممکن واٹر کورس کے علاوہ دیگر سرکاری رقبہ جات بھی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کرنے کا انکشاف’حلقہ پٹواری ریکارڈ سمیت غائب’ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب’چیف سیکرٹری پنجاب’وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے سرکاری رقبہ جات واگزار کروائے جانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مہر عامر شہزاد لک ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے مالکان سابق ن لیگی میئر و سی ای او خیابان نوید ملک اسلم نوید اور بے شمار ہائوسنگ سوسائیٹیوں میں ان کے شراکت دار انچارج ریجنل پاسپورٹ آفیسر فواد طارق چیمہ نے سابق برطرف شدہ پٹواری اسلم کے ساتھ ساز باز کر کے غیر ممکن واٹر کورس کا رقبہ اپنی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کر رکھا ہے اور پچھلے چھ سال سے سرکاری رقبہ کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا ہے جس کو واگزار کروایا جانا بہت ضروری ہے لہذا سوسائٹی مالکان کے خلاف زیر دفعہ 32/34کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری رقبہ کو واگزار کروایا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے رقبہ واگزار کروانے کے لیے ماتحت عملہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ نائب تحصیلدار راجہ لیاقت نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشافات کرتے ہوئے تحریر کیاہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ نے غیر ممکن واٹر کورس کے علاوہ دیگر سرکاری رقبہ جات بھی اپنی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کر رکھے ہیں جنکو حلقہ پٹواری کی طرف سے عیاں نہ کیا گیا ہے جبکہ پٹواری حلقہ نہ ملتا ہے اور نہ ہی ریکارڈ فراہم کرتا ہے لہزا حلقہ پٹواری کو طلب کر کے ریکارڈ کا بغور ملاحظہ کیا جانا بہت ضروری ہے نوٹس لینے کا مطالبہ۔







