اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے دریا کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتارکر لیا ۔
ملزم خوشی محمد پر الزام ہے کہ اس نے دریا کی زمین پر تھیم پارک کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنائی اور دریا کے اندر 12 ہزار کنال زمین پررہائشی پلاٹ بنا کر سادہ لوح شہریوں کو دھوکے سے فروخت کردئے ۔ ملزم نے جعلی ہاؤسنگ سکیم میں کسی قسم کا سیوریج کا نظام نہ بنایا تھا اور تمام رقبہ دریا کے اندر ہونے کی وجہ سے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ دریائے راوی میں بنائی گئی غیر قانونی تھیم پارک نامی ہاؤسنگ سوسائٹی متعلقہ اداروں سے منظور شدہ نہ ہے۔اینٹی کرپشن نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کی تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس مقصد کے لیے اینٹی کرپشن نے روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی میں قائم تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ ان ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا سکے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق دریا کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی اور پہلے سے قائم تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
روسی ادارے کا چین کو نیوکلیئر توانائی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا








