اسرائیلی حملوں کے جواب میں یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا۔

تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔ یمن میں حوثیوں سے منسلک ’المسیرہ ٹی وی‘ نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیایمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچاؤ میں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کے روز اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک بیان میں،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے بغیر شہری بجلی گھر کو نشانہ بنایا، جس سے یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے یہ کارروائی حوثیوں کے بار بار کے حملوں، بشمول اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے براہِ راست جواب میں کی گئی۔

رانا تنویر ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

مریم نواز کا جاپان میں شاندار استقبال، کارکنان کے نعرے

خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

Shares: