اوباما کوکیسے جرات ہوئی ؟،بھارت میں اوبامہ پرمقدمہ درج ہوگیا

0
40

نئی دہلی :اوباما کوکیسے جرات ہوئی ؟،بھارت میں اوبامہ پرمقدمہ درج ہوگیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی رہنماوں کی توہین پر ایک بھارتی وکیل نے بہت بڑا قدم اٹھا لیا ،

ذرائع کے مطابق بھارت میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی بے عزتی کرنے پر امریکا کے سابق صدر باراک اوبامہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے پرتاب گڑھ میں وکیل گیان پراکاش شکلا نے اوبامہ کی کتاب ’دا پرومیسڈ لینڈ‘ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کا ذکر کیا اور ان کی بے عزتی کی۔

اس نے موقف اختیار کیا کہ باراک اوبامہ کی کتاب کی وجہ سے کانگریس کے لیڈران کے حامیوں اور کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گیان پراکاش شکلا آل انڈیا رورل بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں، کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے جو آئندہ ماہ یکم دسمبر کو ہوگی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راہول گاندھی اور منموہن سنگھ کی بے عزتی کرنے ساتھ ان کے ریماکس بھارت کی سالمیت پر حملہ ہیں۔

اپنی کتاب میں باراک اوباما نے انکشاف کیا تھا کہ سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کو اس لیے وزیراعظم کے لیے چنا تھا کیونکہ وہ ان کے بیٹے راہول گاندھی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتے تھے جنھیں سونیا اپنے جانشین کے طور پر تیار کر رہی تھیں۔

دوسری جانب باراک اوبامہ منموہن سنگھ کو ایک بہترین ذہنیت کا حامل شخص جبکہ راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا تھا

Leave a reply