اسلام آباد:پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کے خط کے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے خط میں نامناسب الفاظ استعمال کئے، ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب تیار کر لیا ہے، الیکشن کمیشن آج ہی جواب دے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدر کی دعوت پر ایوان صدر جائیں گے، دیکھنا ہو گا صدر کو تاریخ دینے کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان
صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔
ادھر دوسری طرف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اب صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔
فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی
اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ 2 تاریخ کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، اللہ نہ دبائے تو شیخ رشید کبھی نہیں دبے گا، یہ ان لوگوں کے جہاز استعمال کرتے ہیں جنہوں نے عوام کا خون چوسا ہے، انہوں نے یہاں مجھے دھکا دے کر گرایا، مجھے ہتھکڑیاں لگائی گئیں، منہ پر کپڑا ڈالا گیا، 16 بار وزیر رہا ہوں، پھر بھی باہر نکل کر ان کو معاف کردیا، میں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، یہ شیخ رشید کو نہیں جانتے ۔