اسلام آباد:آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟کس طرح فراڈ سے بچاجاسکتا ہے، ایف آئی اے نے بتادیا ،اطلاعات کےمطابق فراڈیے کس طرح آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اپنا بنا سکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے، اس سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ ایف آئی اے نے بہت مفید باتیں بتادی ہیں

آصف اقبال چوہدری اپنے ویڈیوپیغام میں بتاتے ہیں کہ کسی سوشل میڈیا صارف کے لئے اس سے بڑھ کر پریشانی کی بات کیا ہو سکی ہے کہ اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی اور کے ہاتھ لگ جائے۔ بدقسمتی سے آج کل ایسا ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین اکاؤنٹ ہیک کرنے والے فراڈیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

 

آصف اقبال چوہدری بتاتے ہیں کہ دوسری صورت یہ ہےکہ صارف کو ایک میسج موصول ہوتا ہے جس میں اس سے کہا جاتا ہےکہ آپ کے نمبرپرغلطی سے ایزی پیسے ٹرانسفرہوگئے ہیں،مہربانی فرماکروہ کوڈ بتادیں تاکہ اہم اپنی رقم واپس منگوالیں ، یا پھر اسے خوشخبری سنائی گئی ہوتی ہے کہ وہ لاکھوں کا انعام جیت چکا ہے اور اسے دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ جو لوگ ان دھوکہ بازوں کے چنگل میں آ جاتے ہیں ان سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات لے کر ان کا اکاؤنٹ خالی کر دیا جاتا ہے لیکن جو لوگ بینک اکاؤنٹ سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے پر تیار نہیں ہوتے ان کے ساتھ ایک اور فراڈ کر دیا جاتا ہے۔

کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے،

آصف اقبال چوہدری کہتے ہیں کہ اس طرح انہیں ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے جس کی ویری فکیشن کرنے کو کہا جاتا ہے لیکن دراصل یہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی اور موبائل نمبر کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے کوڈ ہوتا ہے۔ یوں ویری فکیشن کی کوشش میں صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم کا فیصل واوڈا کے شو میں جوتا میز پر رکھنے کا سخت نوٹس

ہیکر اس طرح حاصل کئے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی بھی غلط استعمال کر سکتے ہیں لہٰذا صارفین کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنا چاہیئے۔یہ وہ کوڈ ہے جو واٹس ایپ کی پہلی بار ایکٹیویشن، یا اس وقت جب آپ سم کارڈ یا موبائل فون بدلتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے

Shares: