ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے۔

باغی ٹی وی : چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ، ہر جمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں ، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل اور ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں ، فیصلہ سوچ سمجھ کر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ روز بروز بدلتی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کے قائدین مختلف باتیں کررہے ہیں،ہر جماعت کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں،فضل الرحمان ، آصف زرداری اور شہبازشریف ملاقات کیلئے آئے تھے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پرانے واقعات یہاں تک کہ نوازشریف کے متعلق بھی باتیں ہوئیں-

چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا، صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی،جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے-

وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

Comments are closed.