کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی کی درخواست پر حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
دفتر ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 17 جون سے 16 جولائی 2025 تک پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا مقصد حب کینال میں ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنا اور پانی کی فراہمی کے نظام کو محفوظ بنانا ہے۔ حب کینال میں غیر قانونی سرگرمیاں انفراسٹرکچر کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، اس لیے نہانے، تیراکی اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 188 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حب کینال کے اطراف غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کریں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔
نیتن یاہو نے آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا
اسحٰق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار
نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی مذمت، کہا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں
کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد