موسلا دھار بارشیں: حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اپراور لوئرچترال میں بھی ایمرجنسی نافذ

اپراور لوئرچترال میں ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست تک ہوگا
Karachi

سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی : واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ پانچ کے شمار پر تھا، ہفتے کی شام تک سندھ کے ضلع دادو، میہڑ سمیت سندھ اور بلوچستان میں واقع کیرتھر پہاڑی سلسلے میں غیر معمولی بارش ہوئی جس سے گزشتہ رات کو ہی پانی کے ریلے حب ڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے جڑے بلوچستان کے علاقے حب میں واقع حب ڈیم سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کیا جاتا ہے گزشتہ سال غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

نئی دہلی: دریائےجمنامیں پانی کی سطح میں ایک بارپھراضافہ

دوسری جانب مون سون بارشوں اورسیلاب کےباعث اپراور لوئرچترال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی سیکریٹری ریلیف کےمطابق ایمرجنسی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرنافذ کی گئی ہےدونوں اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست تک ہوگاایمرجنسی متاثرہ اضلاع میں ریسکیو، ریلیف آپریشن اور بحالی کیلئے لگائی گئی۔ بارش اور سیلاب کے باعث لوئر چترال میں 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے حساس علاقوں میں سیاحوں،مسافروں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

Comments are closed.