لسبیلہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)حب ،تھانیدار نے منشیات فروشوں،سمگلروں ،ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے ٹینکروں سے وصولی کیلئے سکواڈ رکھ لیا
تفصیل کے مطابق صدر تھانہ حب کے ایس ایچ او شاہنواز مینگل نے چھالیہ، گٹکا، ماوا کے کارخانوں ایرانی ڈیزل کے ڈپوؤں سے ملنے والی رقوم جمع کرنے کے لیے تھانے کے تین اہلکاروں کو سرکاری ڈیوٹی سے چھٹی دیکر کرکےان کاایک الگ سکواڈ بنا دیا ہے ان میں سے ایک اہلکار کی ڈیوٹی چھالیہ کے اسمگلرز سے حساب لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ دوسیرے اہلکار کوحب بائی پاس پر بلوچستان سے سندھ پنجاب جانے والے خفیہ ڈیزل کے ٹینک رکھنے والے ٹرالرز سے بھتہ وصولی پر لگایا گیا ہے علاوہ ازیں تیسرے کو ہائیڈرنٹ ڈپوؤں، گٹکا ماوا کے کارخانوں سے رقوم جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ان میں سے دو اہلکاروں کی نگرانی میں دیگر پرائیویٹ افراد کو بھی ڈیلی ویجز پر رکھا گیا ہے ،ایس ایچ او شاہنواز مینگل جہاں جس تھانے میں رہے وہ ان مذکورہ اہلکاروں کو اصل ڈیوٹی سے ہٹا کر رشوت وصولی پر لگادیتاہے ، یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، کئی سالوں سے رشوت وصولی پر جدوجہد کرنے والے ایس ایچ او صدر اور اس کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں رقوم جمع کرنے والے اہلکاروں کو تاریخی اسناد سے نوازا جائے تاکہ پولیس ڈپارٹمنٹ اور بالخصوص ایس ایس پی ضلع حب کا بھی نام روشن ہوسکے۔

Shares: