حب :تھانہ صدر کی حدود اللہ والا ہوٹل کے عقب میں نشیئوں نے ڈیرہ جمالیا
حب،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)تھانہ صدر کی حدود اللہ والا ہوٹل کے عقب میں منشیات کے عادی افراد نے ڈیرہ جمالیا، ایس ایچ او صدر سمیت ایس ایس پی حب کی خاموش سمجھ سے بالاتر
تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے ہے کہ ایس ایچ او صدر بھتہ خوری میں مصروف ہے جبکہ نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر ڈوڑ گئی ہے م ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایس ایچ او موصوف نے مبینہ بھتہ وصولی کیلئے مخصوص بیٹر رکھے ہیں ان بیٹرز میں سرفہرست زبیر نامی پولیس اہلکار ہے جو چھالیہ مافیاں،منشیات فروش،حب بائی پاس پر موجود قائم ڈیزل ڈپو،اور وائن اسٹور مالکان سے بھتہ وصول کرتا ہے ایس ایچ او صدر کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے موصوف صرف مال بنانے کیلئے صدر تھانے کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی قلات رینج سے اپیل و مطالبہ کیا ھے کہ کرپٹ و نا اہل ایس ایچ او کے خلاف نوٹس لیکر تحقیقات کرکے اس کے خلاف فی الفور محکمانہ کارروائی کی جائے