حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی،وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حجاج کرام سے ملاقاتیں کی ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ میں حجاج کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کی خدمات کیلئے کوشاں ہے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی،حجاج کرام کو سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہے، جن حجاج کے پاس ائیرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گا انکو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،گروپ لیڈران سے رابطے میں رہنا ہو گا،حجاج کرام کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے، تا کہ وہاں انکو کوئی پریشانی نا ہوں، حج بہت بڑا مقصد اور عبادت ہے، اللہ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے،
سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک
سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے
وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رہنمائی کیلئے لوکل اور پاکستانی معاونین حج موجود ہونگے حجاج ان کی ہدایات پر عمل کریں پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین صرف وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی بکنگ کریں سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
دوسری جانب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی سرکاری اسکیم کا آٹھ ہزار عازمین کے لئے ملنے والا کوٹہ واپس کردیا گیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔ مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں ہی نہ دے سکے۔ حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔ پاکستان کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ حج کوٹہ گزشتہ مردم شماری کے تناسب سے ایک لاکھ 79210 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10سے 20 ہزار کیا جائے پاکستان کو کئی برس بعد ایک لاکھ 79ہزار کا پورا حج کوٹہ ملا تھا،جسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکا،
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات
بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب
مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے
اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات