امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں نے اپنے ظلم و جبر سے یرغمال بنایا اور ملک کی دولت پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک اور قومی وسائل پر قابض حکمرانوں سے نجات اور قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہمت کریں، آگے بڑھیں، پاکستان کا نام روشن کریں۔

باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت کراچی کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے لیے اتوار کے روز سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا اور عید گاہ گراؤنڈ گلشن ِ معمار میں بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں شرکاء سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا، کامیاب طلبہ و طالبات کو ویپ ڈیولپنگ، ویب ڈیزائننگ ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون سمیت مختلف آئی ٹی کے کورسز مفت کرائے جائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی، متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے 50ہزارسے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں ان کو مفت ڈگری کورس بھی کروائیں گے اور ان کے روزگار کے لیے بھی سہولت اور معاونت کریں گے،بنو قابل 2.0,1.0 اور 3.0مکمل ہوچکے ہیں 4.0میں مزید 50ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائیں گے، کراچی کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ آفیسز بنانے جا رہے ہیں، 7نومبر کو لاہور میں نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام کریں گے،آئندہ 2سال میں 10لاکھ نوجوانوں کو کورسز کرائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نوجوانوں میں بڑا پوٹینشل ہے، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے لیکن چند لوگ ان پر ناگ بن کر بیٹھ گئے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ظالمانہ معاہدہ کرنے والوں نے عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈالا، حکمرانوں نے ان کی سرپرستی کی، ہمیں مختلف محاذوں پر کام کرنا ہے، حکمرانوں سے بھی مقابلہ کرنا ہے، نوجوان تعلیم حاصل کریں اور آئی ٹی کورسز کرنے کے بعد دوسروں کو بھی سکھائیں، جتنی محنت ہمارا نوجوان ملک سے باہر کرتا ہے اس کی آدھی محنت پاکستان میں کریں ملک آگے بڑھے گا۔

روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ

دادو کی7سالہ بچی میں پولیو وائرس کا شبہ، کراچی کے ہسپتال منتقل

وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، تجاوزات فوری گرانے کا حکم

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل

Shares: