گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے صنعتی ترقی کا پہیہ رک جائے گا ، کارخانے بند ہوجائیں گے، بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اورہماری معیشت جو کہ پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے مزید ڈوب جائے گی۔حکمران گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اپنے اخراجات کم کریں اور عوام کو ریلیف دیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔انھوں نے کہا حکومت کاروباری افراد اور عوام الناس کو مراعات دینے کی بجائے مسلسل ان کا گلا گھونٹنے میں مصروف ہے ۔ عوام پر پٹرول کے بم برسا رہے اور گیس دھماکے کیے جا رہے ہیں یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے یا بھوک سے مرجائیں گے ۔گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے کارخانے جو پہلے ہی بند ہورہے ہیں بالکل ہی بند ہوجائیں گے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہر کاروبار زندگی کو متاثر اور تباہ کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی چکی میں پسنے والے عوام کو امید تھی کہ حکمران ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے ، مہنگائی پر قابو پائیں گے اور پٹرول اور گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے لیکن یہ تو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل پٹرول دھماکے کررہے ہیں جس کا نشانہ عوام ہیں ۔پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں جس کا ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکمران پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کریں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر وزیروں مشیروں کی تعداد کم کی جائے ، بیوروکریسی کی مراعات اور حکومتی اخراجات کم کئے جائیں ۔آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانا دانشمندی نہیں یہ عمل ملک کے مفادات کے منافی ہے۔ حکومت نے جس طرح سے ایک دم پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھائی ہیں اسلئے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا اور لوگوں کےلئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا ناممکن ہوجائے گا ۔

حکمران اپنے اخراجات کم کریں اور عوام کو ریلیف دیں،سبیل اکرام

ممتاز حیدر3 مہینے قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاممتاز حیدر
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan