پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے حکمران دوغلی پالیسی ترک کریں اور قوم کے سامنے اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کریں،اسحاق ڈار کا امریکہ میں بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں ،پاکستانی قوم ڈاکٹر عافیہ کی رہائی چاہتی ہے،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعظم فوزیہ صدیقی کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ حکومت غافل نہیں، جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا میں بیٹھ کر فرما رہے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو سزا منصفانہ قانونی عمل کے تحت ملی۔ یہ منافقانہ طرز حکمرانی قوم مزید برداشت نہیں کرے گی،ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالتوں نے جھوٹے مقدمے میں سزا دی اور دہائیوں سے قید میں رکھا ہوا ہے،حکمران وعدے تو کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، اسحاق ڈار کے بیان کی وزیراعظم تردید کریں اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں تیز ہونی چاہئے، ایک طرف پاکستان کی عدالتوں میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئےدائر درخواست پر حکومت کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی تو وہیں اسحاق ڈار کابیان سامنے آنا اس امر کی نشاندہی ہے کہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں دلچسپی نہیں رکھتے، اگر ن لیگی حکومت نے کوئی ایسا فیصلہ تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی.

Shares: