ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

0
57
PDM

اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لئے عید کے بعد حکمراں جماعتوں نے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہے-

باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں آئینی وقانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ نگران حکومتوں کے تحت ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کے مؤقف پر بھی مشاورت ہوئی۔

حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد …

اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عید کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اتحادی جماعتوں میں پہلے سے ا لیکشن سےمتعلق مشاورتی عمل جاری ہے، وزیراعظم اس پرپہلے ہی ایک کمیٹی بھی بنا چکے ہیں –

اس کے علاوہ بلاول بھٹوزرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات کے انعقاد پر کامل یقین رکھتی ہیں سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کےدروازے کبھی بھی بند نہیں کیے جاتے ہیں، آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات کے وہ تمام لوازمات یقینی بنائے جائیں، جن کے نتیجے میں انتخابات کے نتائج سب جماعتوں کو قابل قبول ہوں اجلاس میں سنجیدہ اور آئینی حدود کے اندر مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

Leave a reply