حکمرانوں کیلئے حضرت عثمان کی زندگی مشعل راہ ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

0
37
subiyal

خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی اللہ رضی اللہ عنہ شہید مدینہ ہیں ان کی شہادت کی گواہی قرآن مجید کے اوراق دیں گے ۔ وہ شرم وحیاکا پیکر، داماد رسول ﷺ اورجامع قرآن ہیں ۔ہمارے حکمران پاکستان کواسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور قرض کی دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں تو ان کےلئے حضرت عثمان رضی اللہ رضی اللہ عنہ کی زندگی مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں پہلااسلامی بیڑاتیار کیاگیااور فتوحات کادائرہ وسیع ترہوا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے قبول اسلام کے وقت بہت زیادہ تکلیفیں برداشت کیں ۔ وہ امت محمدیہ کے پہلے صحابی ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطراہل وعیال سمیت حبشہ کی طرف ہجرت کی ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کاایک اعزاز یہ بھی کہ وہ محبوب رسول خداکی دو صاحبزادیوں کے یکے بعد دیگرے شوہر تھے ۔انہوں نے مسجدنبوی کی توسیع کروائی اورمدینہ کاکنواں یہودی سے خریدکرمسلمانوں کے لئے وقف کیا ، عہدعثمانی رضی اللہ عنہ میں قرآن مجیدجمع کیاگیا۔ طرابلس ، الجزائر ، رقہ ، مراکش فتح ہوئے ۔ آپ کے دورمیں ہی ایران کی فتح تکمیل کوپہنچی ۔ افغانستان ، خراسان ، اورترکستان کاایک حصہ زیرنگین ہوا۔ دوسری طرف آرمینیہ اورآزربائیجان کی فتح کے بعد اسلامی سرحدکوہ قاف تک پھیل گئی ۔ حضرت عثمان کے دورمیں تاریخ اسلام کاپہلابحری بیڑہ تیارکیاگیاجس نے قیصرروم کے500جنگی جہازوں پرمشتمل بحری بیڑے کوعبرتناک شکست دی ۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شہید مدینہ ہیں وہ قرآن مجیدپڑھتے ہوئے شہیدکئے گئے ۔ ان کی شہادت کی گواہی قرآن مجیدکے اوراق دیں گے ۔ ہمارے حکمران پاکستان کواسلامی ریاست بناناچاہتے ہیں تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زندگی ان کے لئے مشعل راہ ہے ۔

Leave a reply