مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے سوا 200ارب روپے کوذاتی پیسہ سمجھ کر معاف کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں بیٹھ کر کشمیر کے معاملے پر دنیاکو اعتماد میں نہیں لے سکتے،ایران کے صدر نے کشمیر پر آپ کا ساتھ دیا لیکن کسی نے شکریہ کا ایک فون نہیں کیا،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ میری فرد جرم یہ ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے جمہوریت کے لیےجنگ لڑی ،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے 22کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کےدلدل میں دھنس رہے ہیں،حکمرانوں نے عوام کے سوا 200 ارب روپے کوذاتی پیسہ سمجھ کر معاف کردیا

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کر دی ہے،

احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا گیا ،خواجہ برادران کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ کمپنی سے متعلق کیس ہے،جو نیب کے دائر اختیار میں نہیں آتا،احتساب عدالت اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتی،عدالت نے نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے نیب کو درخواست کا تحریری جواب دینے کا حکم دے دیا

خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج

Shares: