حکمرانوں کے لیے اعلیٰ حفاظتی آلات جبکہ طبی عملے کے لیے بس گزارا ہی

0
22

حکمرانوں کے لیے اعلیٰ حفاظتی آلات جبکہ طبی عملے کے لیے بس گزارا ہی

باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حکومتی اہکاروں کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پر چوہدری سرور سمیت سب اہلکاروں نے اچھی کوالٹی کا ماسک پہن رکھا تھا ، جو کہ این 95 ہے. جبکہ جو ڈاکٹر ڈیوٹی پر معمور ہے اس نے صرف سادہ سا ماسک پہن رکھا ہے . واضح‌رہے کہ ڈاکٹر حضرات اوردیگر طبی عملہ جو کہ اس وبا میں فرنٹ لائن کے فائٹر ہیں . انہیں ایسے آلات کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ جنہوں نے کبھی کبھی جانا ہوتا یا فوٹو سیشن کے لیے جاتے ہیں. انہیں‌ یہ قیمتی ماسک اور حفاظتی آلات نہ بھی میسر ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں‌ ہے.

واضح رہے کہ حفاظتی آلات کی کمی اورعدم دستیابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ہٹرتال بھی کیے رکھی. ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے،سیکرٹریٹ کے اندر گھسنے پر پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا۔زیر صحت پنجاب ڈآکٹر یسمین راشد پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئکے کرتے ہئکے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈاکٹرز کا سامنا کرنا چاہیے . آپ ٹی وی پر آتی ہیں اور ایک فقرہ بول کر چلی جاتی ہیں. آپ میں خلاقی جرات ہے تو ہمارا سامنا کریں، آپ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے .

Leave a reply