خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں جماعتِ اسلامی نے شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر وسطی عبدالواسع نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت امن و امان سے متعلق مجوزہ اے پی سی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ اس وقت بدترین بدامنی کا شکار ہے اور جماعت اسلامی ہمیشہ سے امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی آئی ہے۔عبدالواسع نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد تھیں، تو امن کے قیام کے لیے بھی انہیں متحد ہونا چاہیے۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے بتایا کہ جماعت کی نمائندگی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کریں گے، جو اے پی سی میں جماعت کا مؤقف پیش کریں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے، تاکہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

استنبول میں روس یوکرین مذاکرات شروع، جنگ بندی کی امید

اسلام آباد احتجاج کیس: عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: