پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا نعرہ،ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔

0
24

رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری بھی ملکی تعمیر و ترقی،امن و امان،دہشت گردی اورکرونا وائرس کے جلد خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے دعا گو ہے،مسیحی برادری کے رہنماء پاسٹر عمران فضل، مہوش عمران اور فضل ٹی وی کی طرف سے عیسیٰ نگری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر سینٹر کامران مائیکل،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود اور اقلیتی ایم پی اے ہارون گل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں ملک بھر سے مسیحی برادری کے ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور مذہبی گیت گائے۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور اسے ترقی یافتہ،خوشحال اورپر امن ملک بنانے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی تعمیر و ترقی،امن و امان،دہشت گردی اور کرونا وائرس کے جلد خاتمے اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شرکاء نے شاندار تقریب کے انعقاد پر پاسٹر عمران فضل،مہوش عمران اور فضل ٹی وی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply