بارشوں کے دوران ہم پرتنقید کرنے والوں کو جدہ نظرنہیں آیا،مرتضیٰ وہاب

0
34

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کلفٹن آمد، واجد شمس الحسن فیملی پارک کا افتتاح کردیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن پارک میں بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں،واجد شمس الحسن فیملی پارک میں باسکٹ بال کی سہولت دستیاب ہے فیملی پارک میں واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے،کراچی کو سرسبز بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کراچی کو گرین سٹی بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں پارکس قائم کیے جا چکے ہیں،ہمیں کراچی کو اپنانا ہے ،اس کو صاف ستھرا رکھنا ،درخت پودے لگانا ہماری ذمہ داری ہے،

بارشوں کے دوران ہم پرتنقید کرنے والوں کو جدہ نظرنہیں آیا،دنیا بھر میں بارشیں ہوئیں ہم شہری ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جب ٹیکس لگاتے ہیں توحافظ نعیم اسٹے آرڈر لے آتے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام نہ ہوں،حافظ نعیم ماہرنہیں ،ہم جوکام کرتے ہیں کے ایم سی کے انجینئرڈیزائن کرتے ہیں،میئر یا ڈپٹی میئر کا فیصلہ کراچی کے عوام نے کرنا ہے منفی سیاست سے کراچی کو نقصان پہنچا ،کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام دھرنے کی سیاست نہیں چاہتے،

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

 بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

Leave a reply