زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر مریم نواز میدان میں آ گئی

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ گرفتاری لاہور جلسے سے قبل حکومت کا حملہ ہے، جس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ لاہور جلسہ انکے تابوت میں آخری کیل ہو گی

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈر ڈر کے بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مقامی قیادت پولیس سٹیشن میں موجود ہے، اور خواجہ عمران نذیر کی رہائی کی کوشش جاری ہے،کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائیں گے

ایک اورٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندہ باد عمران نذیر ہم آپکے پیچھے کھڑے ہیں، آپکو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،

Comments are closed.