باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ آج سے پیپلزپارٹی ٹکٹ پرکارکنان سے ریزروسیٹس پردرخواستیں جمع کروانے کاسلسلہ شروع کریں گے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن آفس میں 22جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں کے ایم سی کے لئے دوہزارٹی ایم اے میمبرکے لئے ایک ہزاراوریوسی کے لئے پانچ سوروپے فیس ہوگی
سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ہارا ہے حافظ نعیم نے الزام لگایا کہ سعید غنی نے بھائی کو جتوایا ہے میرے بھائی نے کوئی ری کائونٹنگ کی درخواست نہیں دی میرے دوبھائی الیکشن لڑے تھے ایک جیت گیا تھا ایک ہارا ہے ہم جماعت اسلامی سے سنجیدگی سے بات کرناچاہتے ہیں، ہمیں جن نشستوں پراعتراضات ہیں ہم قانونی طریقے سے ری کائونٹنگ کی درخواستیں دے رہے ہیں یہ عمل ہے اورجاری ہے جہاں جماعت اسلامی جیتی ہے ہم نے ان کی کامیابی کومتنازعہ نہیں بنایا کل ایک سیٹ پرری کائونٹنگ جاری تھی جب ان کولگا کہ ہمارا امیدوار جیت رہاہے انہوں نے وہاں ہنگامہ کیا،جوقانون کاطریقہ کارہےاس پرعمل کریں اگرکسی کوری کائونٹنگ پراعتراض ہے تواگلے فورم پرچلے جائیں کل ویسٹ میں نتاج پرحافظ نعیم نے خود کمشنرکراچی کودھمکیاں دی ہراساں کیا یہ نامناسب بات ہے ہمارے لوگ کل شکایت لیکرآئے میں نے ان کو سمجھایا اکسایا نہیں،پیپلزپارٹی کے لوگ وہاں سے جیتے ہیں جہاں سے ہم جیتتے تھے پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کوکراچی نے مینڈیٹ دیاہے وہ میچوئر سیاسی جماعت ہے ہم دھشگردی بدامنی اورنفرت کی سیاست کا سامنا کرتے رہے کچھ اشوز کو بنیاد بنا کر پورے ماحول کوخراب نہ کریں
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہم سے بات کریں، میئر ٹی وی پربات کرنے سے نہیں ملے گا ہم سے بات کرنی پڑے گی قانون میں دوبارہ گنتی کا اختیار آراو کو ہے، ہمارا اگربس چلتا ان کی دوبارہ گنتی پردرخواستیں دے دیتے پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کیاتھا ایم کیوایم نے 93 میں بائیکاٹ کیا تھا، ہماری کوشش تھی ایم کیوایم انتخابات میں حصہ لے حقیقت یہ ہے کہ منتخب لوگ اپناکام کریں گے ہم چاہتے ہیں میئرپیپلزپارٹی کا ہو جماعت کہہ رہی ہے ہمارا ہو،بیٹھنا تو پڑے گا یاکوئی ہاں کرے یانہ کریں کوئی رشتہ بھیجے گاتو ہاں یاناں ہوگی نا،پیپلزپارٹی کی ایک نشست بڑھی ہے کورنگی سے،یوسی چھ اورنگی سے ایک نشست جماعت نے جیتی ہے وہ پی ٹی آئی کی تھی صفوراں کی ری کائونٹنگ کاعمل آج ہوگا پی ٹی آئی کے کہنے پرگنتی ہوگی
کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے قومی اسمبلی پی ٹی آئی والوں کے خالہ کا گھرنہیں جب چاہیں چلے جائیں جب چاہیں آجائیں ہم نے ان کے چھکے چھڑالئے ہیں۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم کراچی اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتے ہیں ، حیرت ہمارے سیٹیں جیتنے پر نہیں ، جماعت اسلامی کی جیتنے پر ہے،حافظ نعیم لہجہ تھوڑا نرم رکھیں ،جماعت اسلامی کے جن لوگوں نے انتخاب جیتا انہیں خوش ہولینے دیں ،ہم ہر دور میں ایم این اے ایم پی ایز جیتتے آئے ہیں جماعت اسلامی نے پہلی بار سیٹیں جیتی ہیں ،بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا مئیر بنے گا کراچی کے لوگ تشدد سے تنگ آگئے تھے،کراچی والوں نے جمہوریت والا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ تمام جماعتوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں ،پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کی بات کرنا مناسب نہیں ہے،مپاکستان میں افرا تفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،کراچی بلدیاتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،عمران خان نے سیاسی طور پر پیچھے کا سفر شروع کردیا ہے ،مل بیٹھ کربات چیت کے لیے تیار ہیں ،کراچی کو آگ اور خون میں دوبارہ نہ دھکیلا جائے ، روشن خیال لوگ کراچی کو امن اور سکون چاہیے،