ہم نیٹ ورک کی جانب سے ”ہم سے پاکستان“ یوم آزادی مہم کا اجراء

اس مہم کے ذریعے پس منظر میں رہنے والے نامعلوم افراد کو تلاش کرکے ان کی کاوشوں کو منظر عام پر لایا جارہا ہے
hum tv

حب الوطنی کے جذبے‘انفرادی و اجتماعی اقدامات کی اہمیت اور پاکستانیوں کے درمیان اتحاد کو اُجاگر کرنے کے لئے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی جانب سے ملک کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی یوم آزادی مہم بعنوان ”ہم سے پاکستان“ کا فخریہ آغاز کیاگیا ہے۔ اُمید کی بحالی اور انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ‘ اس مہم کا مقصد پاکستانیوں کو ذاتی مفادات سے بالاترہوکر قوم کی بہتری میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے انہیں بااختیار بنانا ہے۔”ہم سے پاکستان “مہم کا مقصد اپنی عوام کو اتحاد اور تعاون کی بنیادی اقدار پر دوبارہ ایستادہ کرنا ‘ شہریوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس مہم کے ذریعے ایسے پس منظر میں رہنے والے نامعلوم افراد کو تلاش کرکے ان کی کاوشوں کو منظر عام پر لایا جارہا ہے کہ وطن کی محبت میں کی جانے والی ان کی انفرادی کوششیں ‘ ان کے اردگرد زبردست اور مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بن رہی ہیں ۔”ہم ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستانی عوام کے دلوں میں پوشیدہ حب الوطنی کی کرن جگمگااٹھے گی” اور آنے والے دنوں میں حب الوطنی کی اس مہم کے ذریعے فخر‘ حوصلہ افزائی اور مشترکہ ملکیت کا احساس پیدا ہوسکے ۔ یہ مہم ناظرین کو درس دیتی ہے کہ تحریک کو عمل میں تبدیل کریں اور ایک مثبت پاکستان کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں.

زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

Comments are closed.