چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی )اور صدر پاکستان کیلئے مضبوط امیدوار آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملکی ترقی کا فارمولہ بتا دیا ۔ اسلام آباد میں ہونے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئن سٹائن مشکل سے نہیں ڈرا تو شہبازشریف بھی نہیں ڈرے گا، زراعت و آب پاشی بہتر بنا کراور ڈیم بنا کر ترقی کرسکتے ہیں، چیلنجز درپیش ہیں لیکن ناممکن کچھ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔سابق صدر نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جہاں ضرورت پڑی اپنا زور بازو بھی دیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم چین کےلیے فورس ملٹی پلائر بن جائیں، پورا بلوچستان خالی پڑا ہے صرف پانی لانا ہے، مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، محنت کریں گے کام کریں گے آپ دوستوں کی مدد سے پاکستان کو بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایگلریکلچر بنیادی مسئلہ ہے اسے ٹھیک کریں اور ڈیمز بنائیں۔
اسی عشائے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری کے ایوانِ صدر مین واپس آنے سے معاشرے میں بحران اور تقسیم کا خاتمہ ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو یہ نئی تاریخ بنے گی کہ سویلین نے دو بار پاکستان کو سنبھالا۔ تاریخ میں آئے گا کہ آصف زرداری طاقتور ترین سویلین صدر رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی ترجیح میثاقِ مفاہمت اور میثاقِ معیشت ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عدالتی اور انتخابی اصلاحات کا مشن مکمل کریں گے۔

Shares: