ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے، خورشید شاہ

0
85
khursheed shah

شہبازشریف کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے، کابینہ میں ہمارے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے۔ لیکن اگر ضرورت پڑی تو پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عوامی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے حق میں ہیں، چاہتے ہیں کہ ضرورت کے مطابق آئین میں ترمیم ہو، بلدیاتی قانون سازی پورے پاکستان کے لیے ایک جیسی ہونی چاہیئے، مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شفاف انتخابات کے لیے قانون سازی کی تھی، ماضی میں ایک ایک آدمی کے کئی کئی ووٹ ہوتے تھے، ہم الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی طرف جارہے تھے، ہم چاہتے تھے کہ کوئی بھی کہیں بھی ووٹ کاسٹ کرسکے، عوام کو پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنے سے بچانا چاہتے تھے، یہ لوگ اپنے لیڈر کو بچانے کے لیے دھاندلی کا شور کررہے ہیں، ہم سب کے لیے فیئر ٹرائل چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دے کر چین کو فوڈ سپلائی کرسکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، وفاقی حکومت کو عوام کے لیے کوششیں جاری رکھنا چاہئیں، کل وزیراعظم خیبرپختونخوا گئے، وزیراعلی نہیں آئے، علی امین گنڈا پور کے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو بھی بولنے کا موقع ملے، عمر ایوب بولتے ہیں کہ ہم خاموشی سے سنتے ہیں، ہماری باری پر اپوزیشن شور شرابا شروع کردیتی ہے۔

Leave a reply