کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے قتل کیس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس سامنے آ گئے ہیں، جس نے کیس کو مزید پراسرار اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔

اداکارہ کے قریبی دوست اور ہئیر اسٹائلسٹ دانش مقصود نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا کی موت کے بعد بھی ان کا موبائل فون استعمال کیا جاتا رہا، جبکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈی پی اور لاسٹ سین کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ان کے فون تک کسی کو مسلسل رسائی حاصل تھی۔دانش مقصود کے مطابق 5 فروری 2025 تک حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر ڈی پی (پروفائل تصویر) اور لاسٹ سین نظر آ رہا تھا، حالانکہ ان کی موت اکتوبر 2024 میں ہو چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2024 ہے، جبکہ ڈی پی 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی، جو کہ موبائل کے فعال ہونے کا واضح ثبوت ہے۔دانش مقصود نے انکشاف کیا کہ 5 فروری کو انہوں نے حمیرا کی گمشدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس کے بعد حمیرا کی واٹس ایپ ڈی پی غائب ہو گئی اور لاسٹ سین بھی نظر آنا بند ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ "ڈی پی ہٹ جانا اور لاسٹ سین بند ہونا ممکن نہیں جب تک کوئی موبائل کو استعمال نہ کر رہا ہو”۔

دانش مقصود کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے دستیاب تمام تفصیلات پولیس کو فراہم کر دی ہیں، اور امید ظاہر کی ہے کہ ان حقائق کی روشنی میں کیس میں پیش رفت ممکن ہو گی۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے تمام دستیاب معلومات حاصل کر لی ہیں، اور ان معلومات کو تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کیس کی تفتیش کو ڈیجیٹل ڈیٹا کی روشنی میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کا واقعہ اکتوبر 2024 میں سامنے آیا تھا، جس پر ابتدا میں گمشدگی کا شبہ ظاہر کیا گیا، بعد ازاں یہ کیس قتل میں تبدیل ہوا۔نئے انکشافات سے کیس کے کئی پوشیدہ پہلو سامنے آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

Shares: