میرپورخاص:ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن کے 6 سال مکمل ہونے پرپروقار تقریب

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )انسانی حقوق کمیشن ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن ڈویژن میرپورخاص آفس میں انسانی خدمت فلاح بہبود کے 6 سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد کیک کاٹنے سے کیا گیا

منعقدہ تقریب میں تمام عہدیداران و ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت کا عام انسان کو ریلیف نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈویژنل صدر و کمپلین سیل انچارج فاروق آرائیں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سید حافظ عاصم منیر سے بے جا و خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پستی قوم کو فوری ریلیف دینے کے لئے انقلابی قدم اٹھانے کی اپیل کی تاکہ عام انسان کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو سکے-

لیگل ایڈ کمیٹی ضلع میرپورخاص کے ایڈوکیٹ شہروز علی مہر نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے ساتھ عام انسان کو ریلیف دینا چاہئے تھا نہ کہ حیسکو افسران و اہلکاران کی کرپشن سے ہونے والا خسارہ عام انسان کا خون نچوڑ کر پورا کرنا جس کی وجہ سے لوگ اپنا گھریلو سامان یا مہنگائی کے ہاتھوں مجبور و بےکس خواتین اپنا جسم بیچ کر بجلی کا بل بھرنے پر مجبور ہوجائیں تو یہ حکومتی پالیسی سازوں کی نااہلی ہی نہیں بلکہ باعث شرم بھی ہے-

ایڈوکیٹ جاوید علی پنھور نے اس ضمن میں کہا کے اگر کسی بھی کنزیومر کے ساتھ ناجائز ہو یا ان پر جھوٹا مقدمہ داخل ہو تو یہ رابطہ کریں انکی قانونی معاونت سمیت مدد فی سبیل اللہ کی جائے گی انسانی حقوق کمیشن جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز کی سازشوں اور فتنہ گری کے باوجود 6 سال کامیابی سے ہمکنار ہوئے

منعقدہ تقریب میں شامل لیڈیز ونگ ڈویژن میرپورخاص کی صدر میڈم پروین عباسی ، میڈم راحیلہ اور مرکزی رہنما میڈم عظمی سندھ کے نائب صدر نعمان پنھور ، زمان خان مری اور نیاز احمد پلی و دیگر نے ہر دلعزیز چئیرمین ہیومن رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفنڈرز آرگنائزیشن بہترین قانون دان ایڈوکیٹ عبدالوہاب عباسی و ٹیم سمیت ہر مظلوم و مسکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے عزم کیا کے جلد تنظیم سازی مکمل کر کے مزید انسانی خدمت اور اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے جس سے عام انسان کو جلد اورسستاانصاف اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی کرپشن کی روک تھام کے لئے سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا جاسکے اقدامات کئے جائیں گے-

Leave a reply