سیالکوٹ: پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا

سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن،ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچادیا
سیالکوٹ پولیس کا انسانی خدمت کا مشن جاری ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں ضرورت مند خاتون کے گھر راشن لے کر پہنچ گئے. بیمار شوہر کے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

چک سروانی کی رہائشی خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس کا خاوند بیماری کی وجہ سے مزدوری کرنے سے قاصر ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ، بچے بھوکے ہیں.

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں مہینے بھر کا راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے. خاتون کے شوہر کو ہسپتال لے جاکر ڈاکٹر سے معائنہ کراکے دوائی دلوائی اور مریض کی مکمل صحتیابی تک علاج کی ذمہ داری اٹھا لی.

ضرورت مند فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوب دعائیں دیں. جبکہ اہل علاقہ نے پولیس کے اس مستحسن اقدام کو خوب سراہا ہے. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوبے بھر کے پولیس افسران کو اپنے ارد گرد مجبور اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھنے اور ان مدد کرنے کی ہدایت کی ہے.

Leave a reply