اوچ شریف: نگہبان رمضان پیکیج،مقامی زمینداروں کے ڈیروں پر تقسیم جاری ،خواتین کی تذلیل

اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)تحصیل انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے نگہبان رمضان راشن بیگ باعزت طریقے سے گھر پہنچانے کی بجائے مقامی زمینداروں کے ڈیروں پر تقسیم جاری خواتین کی تذلیل معمول بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو نظر انداز کر تے ہوئے مجرمانہ غفلت کے باعث نگہبان رمضان راشن بیگ مستحق خواتین کو باعزت گھروں میں فراہم کرنے کی بجائے مقامی زمینداروں کے ڈیروں پر تقسیم شروع کر دی

اوچ شریف کے نواحی علاقے خیر پور ڈاہا میں مقامی زمیندار کے ڈیرے پر راشن تقسیم کا عمل جاری لائنوں میں لگی سینکڑوں روزہ دار خواتین
انتظامیہ پر پھٹ پڑیں

مقامی زمیندار کے ڈیرے پر موجود خواتین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کو باعزت طریقے سے گھر گھر راشن پہنچانے کے جو احکامات جاری کیے ہیں تحصیل انتظامیہ ن وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply